اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران  کے مستقل مندوب نے دنیا کے جنوبی ملکوں کے درمیان تعاون کی تقویت پر زور دیا ہے

لندن- ارنا – اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے یک جانبہ اقدامات اور عالمی معیشت سے حربے کے طور پر کام لئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے، عالمی بحرانوں کے مقابلے اور پائیدار ترقی کے لئے دنیا کے جنوبی ملکوں کے درمیان تعاون کی تقویت پر زور دیا ہے۔

 ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹرمیں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے آج جمعرات کو دنیا کے جنوبی ملکوں کے پچیسویں اجلاس سے خطاب میں دنیا کو درپیش پیچیدہ چیلنجوں کی طرف اشارہ کیا اور ہر قسم  کے خودسرانہ اقدام نیز بین الاقوامی معیشت،مالیاتی نظام اورتجارت سے دباؤ ڈالنے کے حربے اور اسلحے کی حیثیت سے کام لئے جانے کی ‎سخت مذمت کی۔

 انھوں نے دنیا کے جنوبی ملکوں کی گنجائشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی برآمدات کے چالیس فیصد کا تعلق جنوبی ملکوں سے ہے۔

 علی بحرینی نے کہا کہ 1964 سے اب تک اس میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

انھوں نے بین الاقوامی بحرانوں کےموثر مقابلے اور پائیدار ترقی کے لئےجنوبی ملکوں کے تعاون میں توسیع اور ان کے باہمی اتحادو یک جہتی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس اجلاس میں جنوبی ملکوں کے دیگر نمائندوں نے بھی خودسرانہ اقدامات کی مذمت   اور کثیر فریقی تجارتی نظام کی حمایت کی اور موجودہ حالات میں، جنوبی سینٹر کے اہم کردار پر زور دیا۔۔

 جنوبی سینٹر، دنیا کے جنوبی ملکوں کی حکومتوں کی ایک تنظیم ہے جو ان ملکوں کے بین الاقوامی اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار رکھتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .